اسرائیل کا لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں ڈرون حملہ، حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیل نےلبنان میں کیے گئےڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کےرکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کےرکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام پر اسرائیل کے سینکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتےہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہےجس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال سےاب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔