رفح میں  اسرائیل کا ایک اور حملہ، 21 فلسطینی شہید

غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فسلطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حالیہ حملہ مغربی رفح کے علاقے المساوی میں ہوا جہاں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کا کیمپ موجود تھا۔یہ وہی علاقہ ہے جسے اسرائیلی فوج کی جانب محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا اور فلسطینیوں کو اس علاقے میں منتقل ہونے کا کہا گیا تھا۔

چاکلیٹ سے بنی اشیاء  کینسر کا سبب بن سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کردیا

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو انٹرنیشنل میڈیکل کور کے فیلڈ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Back to top button