سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کےلیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کےلیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ پڑے جب کہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔ جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے منظور کیا تھا۔  قرارداد کی ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بحث ہوئی جس کے بعد امریکہ نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔

پنجاب میں صحت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

منظور شدہ قرارداد کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز منظور کرلی ہے۔ مزکورہ قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد کو منظور کرلے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔ قرارداد کے مطابق دونوں فریقین مذاکرات کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کےلیے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

Back to top button