رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 75 سے زائد فلسطینی شہید

مغربی رفح میں اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی خوف ناک بمباری۔ بمباری کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی، 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے، شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اتنا خوف ناک تھا کہ خیموں میں موجود بہت سے لوگ زندہ جل کر شہید ہوگئے ۔

آرمی چیف کی شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت ،زخمیوں کی عیادت کی

سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اس علاقے کے اسپتال اتنی بڑی تعداد میں شہداء اور زخمیوں کو سنبھالنے اور ان کے علاج معالجے کے قابل بھی نہیں ہیں کیوں کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں نظام صحت کو جان بوجھ کر مکمل طور پر تباہ و برباد کرچکی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ رفح میں کیمپ پر 900 کلو سے زائد وزنی بموں کا استعمال کیا گیا، فلسطینی اتھارٹی نے مصر سے زخمیوں کو نکالنے کےلیے ایمبولینسز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر یہ دسواں حملہ ہے۔۔

Back to top button