اسرائیل نے  عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا

اسرائیل نے  پہلی بارعوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم حوثی رہنماؤں کےساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نےکہا کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے حماس اورحزب اللہ کو شکست دی، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کونقصان پہنچایا اور شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سےغزہ پرحملوں کا سلسلہ جاری، مزید 29 فلسطینی شہید

 

کاٹز نےمزید کہا کہ اب ہم حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔

واضح رہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ ایران میں صدرمسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران گئے تھےمگر اسرائیل نے اس حملے کا باقائدہ اعتراف نہیں کیا تھا۔

Back to top button