ایرانی سپریم لیڈرکواسرائیل نےپھرجان سےمارنےکی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے بعد وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست ایک بار پھر سنگین دھمکی دے دی ہے۔
اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ اس بار خود خامنہ ای ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر کے مطابق، رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کاٹس نے واضح الفاظ میں کہا کہ "میں آیت اللہ خامنہ ای کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا گیا تو ہمارے طویل ہاتھ زیادہ شدت کے ساتھ تہران اور آپ تک پہنچیں گے۔”
یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ کے اختتام کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل کی تباہی کو اپنی ذاتی خواہش سمجھتے ہیں اور ہسپتالوں پر حملوں کے احکامات بھی براہ راست جاری کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، ایسے شخص کو دنیا میں مزید زندہ نہیں رہنے دینا چاہیے۔
