اسرائیل جنگ کے اختتام پرغزہ امریکہ کےحوالے کریگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری انتظامیہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائے گی، امریکی ہمیشہ ایک قوم بن کر رہےہیں اوراس قوم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہے اور اس کیلئےہمیں کسی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، اسرائیلی جنگ کااختتام ہو گا تو اسرائیل غزہ کی پٹی کو امریکا کے حوالے کر دے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں انسانی انخلا کے پیچھے غزہ کی پٹی پر اپنا قبضہ جمانےکی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ یہاں سے فلسطینی شہریوں کےانخلا کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ان کے اس بیان پر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے گروپوں اورعرب رہنماؤں نے شدید مذمت کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل ‘ پرلکھا تھا کہ وہ اپنے منصوبے کے تحت غزہ کے باشندوں کو نئے اورجدید گھروں کےساتھ زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت گھروں میں آباد کر چکے ہوتے۔ امریکا غزہ انکلیو کی تعمیر نو کی کوششوں میں حصہ دار ہوگا۔