غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید59فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی ،59 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع ہونے والے فلسطینوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17 افراد خورا کی تلاش میں گئے تھے یا امریکا اور اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز کے باہر کھانہ ملنے کے انتظار میں تھے۔
مقامی لوگوں کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔
