اسرائیلی جارحیت،ابتک  شہدا کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز گرگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 36 ہزار 56 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 81 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل کردی گئی

 

گزشتہ شب غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو  فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے اور اس کے بعد لگنے والی آگ سے 45 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 23 خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ظلم و ستم جاری ہیں۔

Back to top button