اسرائیلی فوج کا پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے پہلی بارغزہ جنگ کے دوران تقریباً 71 ہزار فلسطیننی باشندوں کا قتل عام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیل کے اخبار ہارٹز رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران تقریباً 71 ہزارفلسطینیوں جانی نقصان ہوا۔
اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتماد سمجھتا ہے۔
چین کابرطانوی باشندوں کیلئےویزافری سروس کااعلان
آئی ڈی ایف کے مطابق یہ تعداد صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو براہِ راست فوجی کارروائی میں مارے گئے، جبکہ ملبے تلے دبے لاپتہ افراد، بھوک یا بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 71,667 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد کی شناخت نام اور شناختی نمبرز کے ذریعے ہو چکی ہے۔
