اسرائیلی فوج کی بمباری سے فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی، 20 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ کےالمواصی پناہ گزین کیمپ پربمباری کےنتیجےمیں 24 گھنٹوں کےدوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق غزہ کےالمواصی پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ سے بےگھرفلسطینیوں کےخیموں میں آگ لگ گئی جس کےنتیجےمیں 20 سےزائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کےدوران شہدا کی تعداد 50 سےتجاوزکرگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنےکا دعویٰ
ادھراسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نےکہاکہ حماس پربڑھتے دباؤ کےباعث غزہ میں جنگ بندی کےامکانات ہیں،امید ہے حماس کےساتھ آئندہ مذاکرات میں جنگ بندی پراتفاق ہوجائے گا۔
مزید برآں لبنان جنگ بندی کےباوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں فضائی حملےجا ری ہیں جس کےنتیجے میں مزید 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیل نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےلانچنگ پیڈ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔