لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے چہلم جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے،ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
علاوہ ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے چہلم پر ایران کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیاگیا، اصفہان کے نقشِ جہاں سکوائر پر ہزاروں افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔
