لبنان پر اسرائیلی حملے جاری،ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی

لبنان پر اسرائیلی کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 394 تک پہنچ گئی جبکہ 1130 افراد زخمی ہیں جب کہ 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس ہفتے کے آغاز سے ملک پر حملوں کے بعد کم از کم 394 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیرِ صحت نصرالدین کے مطابق ہلاک افراد میں 83 بچے اور 42 خواتین شامل ہیں جبکہ اس دورانیے میں کم از کم 1,130 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 254 بچے اور 274 خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کا اپنی جارحیت پر صفائی میں کہنا ہے کہ وہ اپنے شمالی ہمسایہ ملک پر حملے ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے کر رہا ہے۔
ادھر لبنان کی وزیر برائے سماجی امور حنین سید نےبتایا ہے کہ گزشتہ روز تک ملک کے اندر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
