اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزارتک پہنچ گئی

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی پراُترآئی، حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے تین قافلوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔مغربی کنارے میں غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ پر بھی ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بعد یرغمال اسرائیلیوں کی بھی لاشیں ملنے لگیں۔

دوسری جانب یہودی آباد کار بھی فوج کی موجودگی میں نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مارنے لگے۔

عرب ٹی وی نے اسرائیلی فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا، تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت کردیا کہ جن چارفلسطینیوں کو جنگجو کہہ کر گولی ماری گئی تھی، وہ غیرمسلح تھے۔لبنانی سرحد پر بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں پر فائرنگ کردی، حماس کے حملوں میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہوچکے۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بچوں کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے افراد بچوں کی مرہم پٹی کر رہے ہیں، پانی پلا اور جھولے جھولا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے میں غزہ خالی کرنے کے الٹیمیٹم کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا۔

 اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے میں شہر خالی کرنے کی دھمکی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی سے ایک نیا انسان

کیا عام انتخابات کا فروری میں انعقاد بھی مشکوک ھے؟

ی بحران جنم لے سکتا ہے۔

Back to top button