غزہ پر اسرائیلی بمباری،24گھنٹوں میں 187فلسطینی شہید
غزہ پراسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،شدید بمباری ،24گھنٹوں کے دوران مزید 187فلسطینی شہید ہو گئے۔شہداکی تعداد21ہزار 507تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی ہسپتال کے قریب بمباری سے 20،نصیرات ،مغاری کیمپ میں 35شہادتیں ہوئیں۔اسرائیلی حملوں میں ابتک 55ہزار 915فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
حماس کاکہنا ہے کہ حملے بند نہ ہونے تک قیدیوں کے تبادلے پربات نہیں ہوگی۔