لبنان پراسرائیلی بمباری جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے،ایرانی میڈیا

ایران نے لبنان پراسرائیلی بمباری کو امریکہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اس امکان پر غور کر رہا ہے کہ اگر صہیونی رجیم لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

ذرائع نے کہا کہ دو ہفتوں کے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  کے خلاف کارروائیاں بھی شامل تھیں، تاہم اسرائیل نے آج صبح سے لبنان پر حملے کر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ایران ایک جانب جنگ بندی معاہدے سے دستبردار پونے  پر غور کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب کے لیے اہداف کی نشاندہی کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اگر امریکا خطے میں اپنے اتحادی کو کنٹرول نہیں کر سکا تو ایران خود اس معاملے میں طاقت کے ذریعے کردار ادا کرے گا۔

Back to top button