اسرائیلی کمانڈرکاحزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف

اسرائیلی فوج کےاعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ نہ صرف مکمل طور پر فعال ہے بلکہ اس کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ طویل عرصے تک جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رفی میلیو ماسگب کے مطابق حزب اللہ چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اسرائیل کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے بارے میں اسرائیل کی توقعات اور زمینی حقیقت میں واضح فرق سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے خطرناک صورت حال اختیار کر سکتا ہے۔

Back to top button