غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید

اسرائیلی فوج نےغزہ کےایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی خبرکے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں  5 صحافیوں سمیت کم سےکم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔

رپورٹ کےمطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین مکمل تباہ ہوگئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پردیکھی جا سکتی ہیں۔

اسرائیل نے  عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا

اسرائیلی فوج نےجس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طورپر پریس (Press) کے الفاظ درج تھے

عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے جس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طور پر پریس (Press) کےالفاظ درج تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نےصحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتےہوئےکہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔

صحافیوں کےحقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کےمطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 141 صحافی اور میڈیا ورکرز قتل ہو چکےاور ان میں سے 133 غزہ کے فلسطینی تھے۔

Back to top button