اسرائیلی فوج نے فلسطنیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے سے روک دیا

اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا اور فلسطینیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں، جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے، جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
