58ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم ناپسندیدہ شخصیت قرار

امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 61 فیصد شہریوں نے نیتن یاہو کی مخالفت کی، جو 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق لوگوں نے نیتن یاہو کے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کردار پر تنقید کی۔ایران میں تو 98 فیصد شہریوں نے انہیں ناپسندیدہ قرار دیا، جبکہ یورپی ممالک میں بھی مخالفت کی شرح زیادہ رہی۔

برطانیہ میں 52 فیصد اور امریکا میں 42 فیصد افراد نے نیتن یاہو کو ناپسندیدہ بتایا۔ پاکستان میں بھی 49 فیصد لوگوں اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ قرر دیا۔

اس کے برعکس کچھ ممالک میں اسرائیلی وزیراعظم کو زیادہ حمایت حاصل رہی۔ آذربائیجان اور کینیا میں 58 فیصد جبکہ بھارت میں 50 فیصد افراد نے نیتن یاہو کی حمایت کی۔

گیلپ کا یہ سروے عالمی سطح پر اسرائیلی وزیراعظم کی مقبولیت میں کمی اور ان کے فیصلوں پر عوامی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے، جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔

 

Back to top button