عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد میں اپنی رہائش گا ہ بنی گالہ پہنچ گئے،
عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، اجلاس میں لانگ مارچ سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ پر خصوصی سکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔ میرا کام پاکستانیوں کو شعور دینا ہے، چاہتا ہوں نوجوان اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں اور غلامی قبول نہ کریں۔

انکا کہنا تھا میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشورتحریک پاکستان اور قرار داد پاکستان سے لیا تھا، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، کلمہ انسان کو غیرت دیتا ہے، جب تک نظریے پرعمل نہیں کریں گے تب تک اسلامی فلاحی ریاست نہیں بن سکتے۔

Back to top button