اسرائیل کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہائلٹس موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔

فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوا۔

حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،

کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کیلئے جنگلوں میں آتشزدگی مفید قرار

حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو فوری معطل کر دیا گیا۔

 

Back to top button