ایران جنگ پراسرائیل کے11ارب50کروڑ ڈالرخرچ ہونےکاانکشاف

اسرائیلی وزارت خزانہ نے انکشاف کیا کہ ایران جنگ پراب تک 11ارب50کروڑ ڈالرخرچ ہوچکے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 11 ارب 52 کروڑ ڈالر کے سرکاری اخراجات آئے ہیں، ان میں 7 کروڑ 25 ارب ڈالر سے زائد دفاعی اخراجات ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور اسے پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ان میں آئندہ تعمیر نو کے اخراجات یا جنگ کے دوران معیشت کی جزوی بندش سے ہونے والے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے نقصانات شامل نہیں ہیں۔
وزارت خزانہ نے دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 2.3 ارب ڈالر اضافی بھی مختص کیے ہیں، جس سے فوجی اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
فوجی اخراجات میں ہتھیار، پرواز کے گھنٹے، ریزرو فوجیوں کی خدمات اور ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے جائیداد ٹیکس کے تحت معاوضےکی مد میں تقریباً3.8 سے 4.2 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں ان اسرائیلیوں کو ادائیگیاں شامل ہیں جن کے کاروبار اور گھر جنگ کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
