اسرائیل کی لبنان پربمباری نہ رک سکی،558افرادشہید،1600سےزائدزخمی

اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اوربچوں سمیت558 افرادشہیداور1600 سےزائدزخمی ہوگئےہیں۔
لبنان کےجنوبی اورمشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نےاندھا دھندبم برسادیےجس میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نےتصدیق کی ہےکہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےوالوں کی تعداد558ہوگئی ہے جبکہ1600سےزائدزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سےدرجنوں کی حالت نازک ہے۔
شہیداورزخمی ہونےوالوں میں زیادہ ترخواتین اوربچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاجا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہونےوالےفضائی حملےمیں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہیدہوئے۔لبنان میں ہونےوالی فضائی کارروائیوں میں58 خواتین، 36بچےاور2پیرامیڈیکس اسٹاف اور2طالبات بھی شہیدہوئیں ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فضائی کارروائیوں کےبعدمتاثرہ علاقےملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ وہاں سے سیکڑوں شہریوں نےنقل مکانی شروع کردی۔
خیال رہے کہ آج صبح ہی اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھےجس میں انھیں حزب اللہ کےزیراستعمال گھروں اور عمارات سے دور رہنےکی ہدایت کی گئی تھی۔
امریکی صدرنےفلسطین کے2ریاستی حل کی حمایت کردی
حملوں سےقبل سائرن بھی بجائےگئے اورپھر آسمان سےہرجانب سےبم معصوم شہریوں پرگرنے لگے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
