امید ہے حکومت 22اگست کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی،عمرایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہنا ہے کہ 22اگست کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا امید ہے حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔
22اگست جلسے کی تیاری، گرینڈ اپوزیشن قیادت کا اہم ترین اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی ۔
اجلاس میں 22اگست کے اسلام آباد جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس کے شرکا نےملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلہ بھی زیر غور آیا،اجلاس کے شرکا نےپارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔
قائدین نے کہا کہ پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔تحریک انصاف انتظامیہ کی اجازت سے 22 اپریل کو اسلام آباد ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی۔
پورے ملک سے کارکنان کو جلسہ میں پہچنے کی ہدایت کردی گئی۔
عمرایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں۔پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی،حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
