عمران خان سے پی ٹی آئی کمیٹی کی ملاقات کروانا میری نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے : ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے،یہ میری ذمہ داری نہیں ہے،حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں کہ ملاقات ہوسکتی ہےیا نہیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کےلیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ چار جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی،اسد قیصر کو واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے رہنما رانا ثناء اللہ اور حکومتی اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ فریقین جب کہیں گے،ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کےلیے تیار ہوں۔

ایاز صادق نے کہاکہ پی ٹی ائی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے،وہ میری ذمہ داری نہیں۔حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں کہ ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں؟۔

عمران خان کا 9 مئی کےمقدمات میں ضمانت کے لیےعدالت سےرجوع

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنا اللہ نے کہا تھاکہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سےنہیں ہوسکی۔

Back to top button