عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ان کا حق ہے : سلمان اکرم راجہ

مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں (قاسم اور سلیمان ) کا پاکستان آنا ان کا بنیادی حق ہے اور وہ ضرور آئیں گے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ لاہور روانہ ہورہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کا حق (آرٹیکل 19) ہمارا آئینی حق ہے،جو ہم سے سلب کرلیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام سے براہ راست ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں۔ ہمارا قافلہ محض بات چیت کےلیے لاہور جارہا ہے، آج اور کل ملاقاتیں ہوں گی، جس کے بعد واپسی ہوگی۔
