لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں : عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کےلیے کمیٹی تشکیل دی ہے لیکن لگتا ہے حکومت کو مزاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی،عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے،سوال یہ ہےکیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےکہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے،ہم کسی سے ڈرنےوالے نہیں ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھاکہ مذکراتی کمیٹی عمران خان نے تشکیل دی ہوئی ہے،لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،ہم نےکسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنےہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔
عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار
واضح رہےچند دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونےکی تصدیق نہیں کی گئی۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔