مدارس بل پرحکومت جلد فیصلہ کرلے توبہترہوگا،جےیوآئی
رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ نےکہا ہے مدارس بل پرحکومت جلد فیصلہ کرتے تو اس کے لئے بہتر ہوگا،گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے۔
رہنماجے یوآئی حافظ حمداللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپرہارچکی ہے،تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکاہے لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، یہی جےیوآئی اورتنظیمات مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے۔
رہنماجےیوآئی کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیاجائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہےحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہوجائے گی۔
حافظ حمد اللہ نےکہا کہ پارلیمنٹ کےفیصلے فیٹف کےحوالے نہ کریں یاپھر قوم کو بتادیں ایوان میں فیصلےعوام کی نہیں فیٹف کی مرضی سےہوں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے26 ویں ترمیم میں مدارس سےمتعلق جے یو آئی کا تجویز کردہ بل منظور کیا تھا مگر بعد ازاں صدر نےبل پراعتراض کر کے اسے واپس بھیج دیا تھا۔