اٹلی کی شاندار کامیابی، پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اٹلی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ آئندہ سال بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔
اٹلی نے یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرنزی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتوحات حاصل کیں، جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 13ویں ٹیم بن گئی ہے۔
اسی ایونٹ سے نیدرلینڈز نے بھی کوالیفائی کر لیا، جو 14ویں ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بنے گی۔
آئی سی سی کے مطابق 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ نے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستان انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کی ہے۔
اب باقی 6 ٹیموں کا انتخاب ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا، جن میں افریقا سے 2، امریکا سے 1 اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجن سے 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
