کسی شریف انسان کو وزیراعظم بنانے کا وقت آگیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اس ناپاک وزیراعظم کو نکالیں، اوراس کی جگی کسی شریف انسان کولائیں،اور ملک چلانے میں ہم اس کی مدد کریں۔

اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آصف زداری نے کہا کہ جب میں نے حکومت سنبھالی تو ایک سال میں گندم اور چینی کا بحران ختم کردیا تھا، پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ہم حکومت سنبھال کر آپ کے مسائل حل کریں گے۔آصف زرادری نے کہا کہ میرا بلاول آپ کا بھی بیٹا اور بھائی ہے، ان شا اللہ ہم سب لڑیں گے اور عوام کو تکلیفوں سے نکالیں گے۔مارچ کے شرکا سے مختصر خطاب کے اختتام میں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے ایک اور جگہ پہچننا ہے، ان شا اللہ آپ سے جلسے میں ملوں گا۔

بعد ازاں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کے قافلے کو جگہ دیں، انہیں مولانا فضل الرحمٰن اور میاں شہباز شریف کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کے لیے پہنچنا ہے، ان شا اللہ وہ ڈی چوک پر ہم سے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ جیالوں کا یہ لشکر جب اسلام آباد پہنچے گا تو پاکستان کو ایک خوشخبری ملے گی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب عوامی مارچ کا آغاز کیا تھا۔مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو ریلی کے اسلام آباد پہنچے تک مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دیا تھا۔گزشتہ روز گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں، استعفیٰ دے دیں اور گھر جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ گزشتہ روز ہم لاہور میں تھے جو ’گو سلیکٹڈ گو‘ کے نعرے سے گونج اٹھا، اب ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اودھراپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، شازیہ مری اور دیگر اپوزیشن رہنما اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پہنچے تھے۔

خواتین کائنات کوزندہ، رنگین اورمتاثر کن بناتی ہیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اسپیکر کی غیر موجودگی کی وجہ سے اپوزیشن رہنما قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری آج اہم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں، اپوزیشن کے رہنماؤں کی اہم مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا، اپوزیشن رہنما اب 4 بج کر 30 منٹ پر اہم پریس کانفرس کریں گے، تاہم مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی نہیں گئی۔

Back to top button