جعفر ایکسپریس حملہ،شہداکےلواحقین کو فی کس52لاکھ ،نوکریاں دینےکااعلان

وفاقی وزیر ریلوےحنیف عباسی نے جعفرایکسپریس کے شہداکےلواحقین کو فی کس 52 لاکھ، بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کردیا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے کون کون حصہ دار ہے بتائیں گا، پاکستان ایٹمی ملک ہے وہ ایٹمی ملک ستاون اسلامی ممالک میں پہلا ہے جو دنیا کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے، افغانستان میں بھارتی بائیس کونسل خانہ کھولنے کا مقصد ہے اگر علاقے کا شیر ہے تو ڈائریکٹ لڑے اگر وہ لڑ نہیں سکتا تو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ دہشتٗگردی میں ہمارے اپنے لوگ سہولت کار بنے ہوئے ہیں، جعفر ایکسپریس جس میں خواتین بچے اور چھٹیاں منانے لوگ جا رہے تھے تو دنیا میں تیسرا بڑا واقعہ ہے، بلوچ، پختون اور پنجابی کی تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کےلیے اربوں ڈالر بھارت خرچ کررہا ہے، سی پیک کو دنیا کھٹک رہا ہے، اب دوبارہ معاشی طورپر مضبوط ہو رہے ہیں اسے روکنے کےلیے رکاوٹیں کھڑی جا رہی ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے لوگوں کو نکالنا دیدنی ہے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کے پی یا بلوچستان کی آگ کیا ہم تک نہیں پہنچ سکتی تو غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے قوم فوج کے پیچھے نہ کھڑی ہوگی کمانڈوں کو سلام پیش نہیں کریں گے اس وقت معاملات مشکل ہوجائیں گے۔
وزیر ریلوےکا کہنا تھا کہ چ447مسافروں کو شہید کرنے کےلیے خود کش حملہ آور آئے تھے، کمانڈوز نے ٹرین کے اندر ایک بھی خود کش حملہ آور کو پھٹنے نہ دیا، پوری قوم کو کھڑاہونا پڑے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ماں بیٹے والا رومانس چل رہا تھا، جب بیٹا گلے پر آ جائے تو وہ برداشت نہیں ہوگا، باغیوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، جتنے دہشت گرد پاکستان کے اندر موجود ہیں، یہ دہشت گرد جہاں بھی بھاگ کر جائیں گے تو انہیں نہیں چھوڑیں گے۔