جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی

بلوچستان سے 16 روز سے معطل ٹرین کا رابطہ بالآخر بحال ہوگیا۔بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ روانہ ہوگئی۔

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، پشاور سے کوئٹہ روانہ ہونےوالی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔وفاقی وزیر امیر مقام نے ٹرین کے مسافروں کو روانہ کیا اور دعا کی۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی،وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کےلیے پرعزم ہیں۔

امیر مقام نے کہاکہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونےدیں گے، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی ان کا اپنا معاملہ ہے،کبھی اپنی جماعت سے کسی کو باہر کردیتے ہیں اور کبھی کسی کو اندر کردیتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کررہی ہے،پی ٹی آئی اپنے سیاسی مفادات کےلیے دھرنے دیتی ہے۔

گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

یاد رہےکہ کوئٹہ سے اندرون ملک کےلیے ٹرین سروس 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کےبعد سے معطل تھی۔

جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

Back to top button