جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ
تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے پر لندن روانہ ہوگئے، تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین طبیعت ناساز ہونے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی طیارے پر لندن روانہ ہوئے۔
دوسری جانب جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور پارٹی رہنما عون چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اور کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے ہر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے، تاہم اب وہ طبی چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں ایک ہفتہ رہیں گے۔
کیا تحریک لبیک پھر سے حکومت کو آگے لگانے والی ہے؟
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کے لئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔