عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو تمام توجہ انتخابی مہم پر مرکوز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار نبھایا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا اعلان ہے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دیدیا ہے۔

پنجاب کے کے پی میں 90روز میں الیکشن ممکن کیوں نہیں؟

Back to top button