جماعت اسلامی نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو چیلنج کر دیا

سندھ کے بلدیاتی نظام کو جماعت اسلامی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کا 11 دسمبر 2021 کو پاس کیا گیا نیا بلدیاتی ایکٹ غیرقانونی اور آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اکثریت کے باوجود آئین سے متصادم قانون سازی نہیں کی جا سکتی ہے۔

طالبان نے کابل کی نہر میں 3ہزار لیٹر شراب بہادی

اس سلسلے میں حافظ نعیم الرحمٰن نے درخواست کی کہ نئے بلدیاتی ایکٹ پر سندھ حکومت کو عمل درآمد کرنے سے فوری طور پر روکا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی نے 4 روز سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جس میں خواتین، بچوں اور بزرگو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Back to top button