جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی کر دیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق مارچ کی نئی تاریخ کااعلان جلدکیا جائے گا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پیر7اکتوبرکو11 بجے،میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی بڑی عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔
واضح رہےکہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں آج غزہ ملین مارچ منعقد کیاجا ہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی کاپشاورہائیکورٹ سےرجوع
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملین مارچ کیلئے وزیراعظم شہبازشریف،بلاول بھٹو،تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کئے تھے اور انہیں شرکت کی دعوت دی تھی
