جنت مرزا کی ریمپ واک نےصارفین کو مایوس کردیا

برائیڈل کاؤچر ویک میں جنت مرزا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا صارفین کو مایوس کر دیا۔شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ تعریف نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید بنی۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنت مرزا کو ریمپ کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے، جبکہ کچھ نے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ شو کے لیے پروفیشنل ماڈلز کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔
معروف فیشن ڈیزائنر اور ناقد ڈاکٹر اعجاز وارث نے ماضی اور حال کے ریمپ واکس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کے ریمپ واک شاہانہ، باوقار اور دلکش ہوا کرتے تھے، جبکہ آج کے ریمپ واک زیادہ تر آڈیشن جیسے محسوس ہوتے ہیں۔
سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے بھی برائیڈل کاؤچر ویک میں نظر آنے والی غیر پیشہ ورانہ صورتحال پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملبوسات ماڈلز کے مطابق مکمل فِٹ ہونے چاہئیں اور ایسے ہونے چاہئیں کہ انہیں اٹھا کر چلنے کی ضرورت نہ پڑے، کیونکہ ریمپ پر ماڈل کا لباس پکڑنا پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہے۔
