پولیو ویکسین کی خریداری،جاپان کا پاکستان کیلئےگرانٹ کااعلان

جاپان کی حکومت نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مسلسل تعاون جاری رکھتے ہوئے ضروری اورل پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے 3.5 ملین امریکی ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو ان فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے 2026 میں پولیو مہم کے لیے ویکسین کی 24 ملین سے زائد خوراکوں کی خریداری کرے گا۔
پاکستان عالمی سطح پر ان دو ممالک میں سے ایک ہے جو ابھی تک پولیو وائرس کی منتقلی نہیں روک سکا ہے اور 2025 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بتایا گیا کہ لاعلاج بیماری کے خاتمے کی فوری کوشش میں حکومت پاکستان نے شراکت داروں کے تعاون سے روڈ میپ ٹو زیرو کے تحت نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان26-2025 تیار کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں پولیو کی منتقلی روکنا ہے۔
