آبنائے ہرمز کی بندش: جاپان نے سٹریٹجک ریزرو سے تیل کی فراہمی شروع کر دی

جاپان نے آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے اپنے اسٹریٹجک تیل ریزرو سے مارکیٹ میں تیل کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے ریزرو سے تقریباً 15 دنوں کا تیل جاری کیا گیا، جبکہ ملک کے پاس مزید 70 دنوں کے لیے اضافی تیل ذخیرہ ہے۔ حکومت آنے والے دنوں میں مزید ایک ماہ کے ریزرو بھی مارکیٹ میں ریلیز کرے گی۔

دوسری جانب، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے آبنائے ہومز کی حفاظت کے لیے کسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ جلد از جلد آبنائے ہرمز کو محفوظ اور آزاد کرانے کی کوشش کرے گا اور اس مقصد کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد، کم از کم دس آئل ٹینکروں پر حملے ہو چکے ہیں اور تقریباً ایک ہزار جہاز آبنائے ہرمز کے راستے میں رکے ہوئے ہیں۔

Back to top button