جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

جاپان نے انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چین میں جاری ایونٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے ہرایا۔

میچ کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول اسکور کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

قبل ازیں پاکستان کی انڈر-18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

سیمی فائنل کا مقررہ وقت 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔

Back to top button