جنگ میں تباہ ہونےوالا جاپانی جہاز 82 برس بعد دریافت

جاپانی نیوی ڈسٹرائر ڈوبنے کے 82 برس بعد بحر الکاہل کی تہہ سے دریافت کر لیا گیا۔

ٹیروزوکی نامی یہ ڈسٹرائر 1942 میں اس وقت ڈوبا تھا جب وہ سولومن آئی لینڈز کے قریب تعینات سپاہیوں کے لیے سازوسامان لے کر جا رہا تھا۔

134میٹر لمبا یہ جہاز جاپانی نیوی کے اکیزوکی کلاس کے دوسرے ڈسٹرائرز میں شامل تھا، جسے ایئر سرچ ریڈار سے لیس کر کے تیار کیا گیا تھا۔

دسمبر 1942 میں امریکی بحریہ کے ٹارپیڈو حملے میں اس جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹارپیڈو لگنے سے جہاز کا رڈر اور پروپیلر کی ایک شافٹ تباہ ہوگئی، جس کے باعث وہ حرکت سے محروم ہوگیا۔

مزید تباہی اس وقت ہوئی جب ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے اسلحے میں دھماکہ کر دیا اور جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

Back to top button