جسپریت بمراہ نےچیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کی تردید کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرجسپریت بمراہ نےاپنےمکمل بیڈریسٹ پرجانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونےکی تمام خبروں کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا پر کئی شہ سرخیاں دیکھی گئیں جن میں دعویٰ کیاجارہا تھا کہ کمرکی تکلیف کا شکار فاسٹ بولرجسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلےگئےہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بمراہ آسٹریلیا کےخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کےسڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکارہوئےتھے۔اس سیریزمیں بمراہ نے5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر151.2 اوورز کروائے اور32 وکٹوں کےساتھ سب سےکامیاب بولر رہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہےکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں،بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلئےجلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نےانہیں بیڈریسٹ کامشورہ دیا ہے۔

Back to top button