پوڈکاسٹس سمیت ٹی وی شوز میں مفت انٹرویو دینے نہیں جا سکتی، جویریہ سعود

سینیئراداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نےواضح کیا ہے کہ وہ مختلف پوڈکاسٹس سمیت ٹی وی شوزمیں مفت انٹرویو دینے نہیں جا سکتیں۔

جویریہ سعود نےانسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوڈکاسٹس سمیت دیگر پلیٹ فارمزپر مفت انٹرویوز نہ دینے سے متعلق وضاحت کی۔

اداکارہ نےانٹرویوز کے لیے ان سے پوچھنے والے افراد کو مخاطب ہوتےہوئے لکھا کہ ان کا اپنے تمام دوستوں اور انٹرویوزکے لیے درخواست کرنے والوں کے لیے بھی یہی جواب ہےکہ وہ مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں۔

انہوں نےلکھا کہ وہ مفت میں انٹرویوزدینے کے بجائے اپنے اہل خانہ کےساتھ وقت گزارنے اوراسکرپٹ لکھنے کو زیادہ ترجیح دیں گی۔

اداکار نےشادی کےلیے بہت منتیں کیں ، معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا انکشاف

 

جویریہ سعود نےدلیل دی کہ چوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز اپنےمواد اور چینلز کو مونیٹائز کرکے پیسے کماتے ہیں، اس لیےوہ ان کے ساتھ معاوضےکی ادائیگی کے تحت ہی کام کرسکیں گی جو کہ ان کا حق بھی ہے۔

انہوں نےمزید واضح کیا کہ وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات اپنےیوٹیوب چینلز پر دیتی ہیں اور ان کے لیے وہیں پر مواد بھی شیئرکرتی ہیں،انہیں مفت میں پوڈکاسٹس میں جانے کا شوق نہیں۔

جویریہ سعود نےاپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس پوڈکاسٹ یا ٹی وی میزبان نےبلامعاوضہ شو میں آنے کی درخواست کی،تاہم انہوں نےتمام میزبانوں اور کانٹینٹ کریئیٹرز کومخاطب ہوتےہوئےلکھا کہ وہ مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں۔

ان کی پوسٹ پرمداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس لکھتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ وہ درست کہ رہی ہیں۔

ساتھ ہی مداحوں اور صارفین نے ان سے حال ہی میں اختتام پذیر ہونےوالے ڈرامے بے بی باجی 2‘ کا تیسرا سیزن بھی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Back to top button