جےشاہ نےآئی سی سی چیئرمین کےعہدےکاچارج سنبھال لیا

بی سی سی آئی کےسیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئےچیئرمین بن گئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےچیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پرجےشاہ نےآئی سی سی چیف کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
جے شاہ نے3سال کےلیےپہلی ٹرم کی شروعات کردی ہے،آئی سی سی نے جے شاہ کی مدت ملازمت شروع ہونے کی تصدیق کردی، وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب بھی ہوسکتے ہیں۔
سابق چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کےعہدےکی میعاد30نومبرتک تھی، گریگ بارکلےنےاگست میں دستبردارہونے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
اس سےقبل چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق غیر یقینی صورتحال کےباعث چیئرمین گریگ بارکلےکےعہدےکی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کاامکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
