جیفری ایپسٹین کا ہمشکل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص  بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کنورٹیبل گاڑی چلاتے ہوئے نظر آ رہا تھا، جس پر صارفین نے اس شخص کو جیفری ایپسٹین قرار دینا شروع کر دیا، جس کے بعد مختلف سازشی نظریات بھی گردش کرنے لگے کہ شاید ایپسٹین زندہ ہے۔

یہ شخص، جو خود کو پالم بیچ پیٹ کہتا ہے، اس نے بعد ازاں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیفری ایپسٹین نہیں بلکہ ایک عام شہری ہے۔

اس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جیفری ایپسٹین نہیں ہوں، میں صرف میں ہوں۔

Back to top button