جرمنی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،5افراد ہلاک

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے جنوبی حصے میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کےلیے قواعد میں ترمیم کا حکم
موسم کی خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے جب کہ بارش اور سیلاب کے سبب اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فائر فائٹر بھی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک خاتون سیلاب میں بہنے والی گاڑی میں ہی دم توڑ گئی۔
انتظامیہ نے عوام کی مدد کیلئے 800 فوجی اہلکاروں کی مدد حاصل کی ہے جبکہ ریاست باویریا میں 52 ہزار ایمرجنسی ورکرز کو امداد کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
