جٹ فیول 5ویں بارمہنگا،نئی قیمت 476روپے97پیسےفی لیٹرہوگئی

مسافربردار جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں 28 دنوں میں پانچویں بار بڑا اضافہ،فی لیٹرقیمت 476روپے97پیسے ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں مسافر بردار طیاروں کے جیٹ فیول کی نئی قیمت بڑھ کر 476 روپے 97 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 288 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے لیٹر تھی۔

گزشتہ روز بھی جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں قیمت 471 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

 

Back to top button