دبئی ایئرشوختم ہونےکےبعدبھی جےایف 17تھنڈرکےگردرش لگارہا

دبئی ائیرشو کے ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کا رش رہا۔
دبئی ائیر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا باندھا رہا اور شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا۔
منتظمین کی جانب سے ائیر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔
پاکستانی فضائیہ کا دستہ ائیر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔
