اداکارہ ژالے سرحدی نے دل پھینک ہونے کا اعتراف کر لیا

معروف گلوکارہ و اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ سکول لائف کے دوران وہ بڑی دل پھینک لڑکی ہوا کرتی تھیں، سکول میں کوئی نہ کوئی پسند آ جاتا تھا جبکہ ہر لڑکا ان کا کرش ہوتا تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، ان کا تعلق شوبز گھرانے سے ہے اور ان کے گھر کے تقریبا تمام افراد گلوکاری بھی کرتے رہے لیکن پروفیشن کے طور پر صرف انہوں نے گلوکاری کو آگے بڑھایا۔ان کے مطابق مقبول اداکارہ سلمیٰ آغا ان کی پھوپھو ہیں اور وہ بھی گلوکاری کرتی رہی ہیں، اسی طرح ان کے والد اور چچا بھی گلوکاری کرتے رہے، گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ دراز قد کی وجہ سے بعض مرتبہ دوران شوٹنگ خود کو مرد اداکاروں سے چھوٹا دکھانے کے لیے وہ ٹانگیں پھیلا کر منظر ریکارڈ کرواتی رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا قد لمبا ہے اور انہوں نے متعدد ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن کا قد ان سے چھوٹا تھا، بعض دراز قد اداکار بھی قد میں ان سے ایک انچ چھوٹے تھے، اداکارہ کے مطابق انہیں فلموں میں تشدد کے مناظر ریکارڈ کروانا بہت پسند ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ژالے سرحدی نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں کوئی ڈبل کردار دیا جانا چاہئے،ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں ڈبل رول ادا کریں اور انہوں نے بعض ہدایت کاروں کو ایسی درخواست بھی کر رکھی ہے۔ زندگی کی پہلی محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں پہلی محبت چوتھی کلاس میں پڑھنے کے دوران ہوئی تھی۔ژالے سرحدی کے مطابق انہیں سکول کے زمانے میں اپنے کلاس فیلوز سے محبت ہوئی لیکن اسکول تبدیل ہوتے ہی ان کی محبت ختم ہوگئی اور پھر نئے سکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔

افغانستان کا بھارت کو فتح کیلئے 273 رنز کا ہدف

Back to top button